ماڈرن لڑکی کی Living Relation ship کی کہانی

سر آپ کی کہانیوں میں اک الگ انداز ہوتا ہے میں نے بہت سی سٹوریز پڑھنے کے بعد سوچا کہ اپنا کیا آپ کے سامنے رکھوں سر میرا نام شمائلہ ہے اور میں اک ایجوکیٹڈ فیملی کی لڑکی ہوں تقریبا میرے سبھی بہن بھائیوں نے uk,usa میں سٹڈی کی ہے اور میرے Dad بھی اک بہت نامور یونیورسٹی کے ہیڈ ہیں اور میری ماما اک بزنس ومین ہیں میں نے جب اپنی گریجوایشن مکمل کی تو میری ماما کی یہ خواہش تھی کہ میں کسی اچھی یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ڈگری کروں اور ماما کو ان کے بزنس میں ہیلپ کروں
تو اپنی فیملی کہ ٹرینڈ کو فالو کرتے ہوئے میرا ایڈمیشن کینڈا کی اک نامور یونیورسٹی میں ہوا جس پہ سب گھر والے خوش تھے ہماری فیملی کافی اوپن مائنڈڈ ہے اس لیئے ہمارے گھر میں ہمیں کسی قسم کی کوئی روک ٹوک نہیں ہے اور اپنے فیصلے خود لینے کی مکمل آزادی ہے کینڈا آنے کے بعد مجھے جو سب سے اچھی چیز لگی وہ یہاں کا کلچر تھا سب بڑا سوچتے ہیں سب کام کرتے ہیں اور سب سے مزے کی بات سب اپنے کام سے کام رکھتے ہیں
ہماری کلاس میں بہت سے ملکوں کے لوگ تھے الگ الگ بیک گراوئنڈ اور الگ الگ کلچر میں پلے بڑے الگ الگ ذہن کے مالک لوگ شروع شروع میں تو سب نے اک دوسرے میں بہت انٹرسٹ دکھایا پر وہی سب اپنے اپنے ملکی گروہوں میں بٹ گئے پر میں پاکستان سے جا کر پر پاکستانیوں کے متھے نہیں لگنا چاہتی تھی سو میں اپنا فرینڈ سرکل بہت ورسٹائل رکھا الگ الگ ملکوں کے لوگ اور الگ الگ مزہب کے سائے میں چلنے والے اور ویسے بھی انٹرنیشنل سٹڈی کا مقصد سٹڈی سے زیادہ انٹرنیشنل کلچر کو ایکسپلور کرنا ہوتا ہے
تو اسی طرح میری کلاس میں Alex نام کا لڑکا تھا وہ کینڈین نیشنل تھا وہ سٹڈی کے ساتھ ساتھ اپنا بزنس بھی کرتا اور اس کے ساتھ ساتھ اک اچھا سپورٹس مین بھی تھا میری اس سے بہت اچھی بانڈنگ ہو گئی اور یہ بانڈنگ اتنی مضبوط ہو گئی کہ ہم رلیشن میں آ گئے اور کچھ عرصہ گرل فرینڈ بوائے فرینڈ رہنے کے بعد ہم نے اک دوسرے کو بہت اچھے سے سمجھ لیا اور پھر ہمارا یہ رلیشن شپ اور آگے بڑھ گیا اور ہم Living relation ship میں آ گے جن لوگوں کو نہیں پتا ان کو بتا دوں کے living relation ship
میں اک لڑکا اور لڑکی میاں بیوی کی طرح ساتھ رہتے ہیں ساتھ کھاتے پیتے ہیں ساتھ سوتے ہیں وہ سب کچھ کرتے ہیں جو اک میاں بیوی کے درمیان ہوتا ہے لیکن وہ میاں بیوی نہیں ہوتے۔
Alex بہت آزاد خیال تھا اسے میرے پہننے اوڑنے میرے لائف سٹائل سے کوئی پرابلم نہیں تھا اور نہ ہی اس نے کھبی میری ذاتی زندگی سے کوئی مسئلہ تھا اور نہ ہی کھبی اس نے مجھے کھبی کسی بھی طرح کی تنقید کا نشانہ بنایا تھا حالانکہ ہم رلیشن میں تھے اسے پھر بھی میرے آنے جانے سے کوئی مسئلہ تھا اور نہ ہی کسی سے ملنے پہ مجھے کھبی روکا یا کوشش کی
ہم نے 3 سال اک ساتھ اک اپارٹمنٹ میں گزارے اور بنا کسی لڑائی جھگڑے کے پھر میری ڈگری مکمل ہو گئ ہم نے اچھے سے اک دوسرے کو اللہ حافط کہا اور میں پاکستان آ گئی
پاکستان آنے کہ بعد میں نے اپنی مما کے بزنس کو سنبھالا اور پھر کچھ ٹائم بعد میری شادی انہی کے بزنس پارٹنر سے فکس کر دی مجھے اس پہ کوئی اعتراض بھی نہیں تھا سو کچھ عرصے بعد میری شادی فواد سے ہو گئی۔
شادی کے کچھ دن تو اچھے گزرے پھر فواد کو مجھ سے ہر بات پر پرابلم ہونے لگی میری ڈرسنگ سے لے کے میرے فرینڈ سرکل تک اسے ہر چیز پہ حکمرانی چاہیے تھی جو وہ کہے میں وہی پہنو جو وہ کہے میں وہی سنو جس سے وہ کہے میں اسی سے بات کروں بار بار موبائیل چیک کرنا چھوٹی چھوٹی بات پہ شک کرنا رونگ نمبر سے میسج کر کے چیک کرنا پہلے مجھے لگا کہ یہ پوسیسسونس ہے اس لیئے ایسا کرتے ہیں پھر میں فواد کو Alex سے کمپیئر کرتی اس نے تو ایسا کچھ بھی نہیں کیا تھا پھر یہ کیوں کر رہا ہے؟ مجھے ایسا لگنے لگا کہ یہ نفسیاتی مریض ہے اس کو شک کی بیماری ہے اس نے کھبی ٹھیک نہیں ہونا سو میں نے طلاق لی اور الگ ہو گئی آپ بتائیں یہ سب کیوں ہوا اس میں میری کیا غلطی ہے۔ ؟؟
ڈیئر آپ نے وہ مثال سنی ہے کہ کتے کو گھی ہضم نہیں ہوتا؟
ایسا کیوں ہوتا ہے کیونکہ کتا گھی کھانے کا عادی نہیں ہوتا جیسے ماحول میں آپ پلی بڑی ہیں اور جیسی زندگی آپ نے گزاری ہے تو آپ ان چیزوں کی عادی نہیں تو آپ صرف اسی شخص کہ ساتھ ایڈجسٹ ہو سکتی ہیں جو آپ کے ماحول کا ہو آپ کی سوچ کا ہو اور اوپن مائنڈڈ ہو ورنہ مشرقی مردوں کی اکثریت شادی کہ بعد ایسا سمجھتی ہے کہ وہ اک گھوڑے پہ سوار ہو گئے ہیں اور وہ گھوڑا انکی بیوی ہے جس کی لگامیں وہ اپنے اختیار میں کر کے اسے مکمل اختیار میں کرنا چاہتے ہیں۔
اور رہی بات Alex کی تو انگریزوں کے لیئے لڑکی صرف لڑکی ہوتی ہے وہ اس سے امیدیں وابسطہ نہیں کرتے اور جو بنا شادی کے کسی کے ساتھ رہے وہ تو رکھیل ہوتی ہے اور رکھیل پہ پابندیاں نہیں لگائی جاتی نہ روک ٹوک کی جاتی ہے باقی آپ خود سمجھدار ہیں
اللہ آپ کے معمالات میں آسانی کرے۔آمین۔

About the author

abbassiwrites

View all posts

11 Comments

  • If some one wants to be updated with hottest technologies then he must be pay a quick visit this web site and be up to date every day. Nerty Nikolaus Capon

  • Modern hony mein or be-haya hony mein BHT farq Hota hai, Pakistan ki har lrki Jo aik, ap k mitabiq narrow minded khandan sy taluq rakhti ho modern hoti hai qk mery nazdeek modern hona mashry ko pehchan’na hai. Apni izat nafs ko barqarar rakhna hai. Main University bhi jati hun main naqab bhi krti hun main Syed family sy hun Or Main modern bhi hun qk main apni hudood janti hun.

  • Modern hona or open minded hona koi buri baat nhi hai.lkn hume apne islami khanoon ko bhi manna chahiye.or apne jo kaam kiya hai. Na wo deen ki nazar mein acha hai or na duniya ki nazar mein.my bhi ek open minded family se hu.or mere ammi ke ghar mein koi rok tok nhi thi.lkn shadi ke bad Maine mere shohar ke he hukm or faisle ko hi hamesha aage rakha hai….

  • Agree.. Cyz ek.. Lrki k liye.. Chader aaya char dewari sy brh kr kuch ni hota.. I wonder if these type of girls exists in pakistan

  • Meri Allah sey duaa hai k wo ap k gunah ko maaf kr dey or ap ke hr museebat ko taal k apko azdawaji sakoon ata karey Ameen

  • Meri Allah sey duaa hai k wo ap k gunah ko maaf kr dey or ap ke hr museebat ko taal k apko azdawaji sakoon ata farmaye….Ameen

  • آپ کو کبھی بھی خوشی نہیں مل۔سکتی تھی کیونکہ آپ شروع سے ہی غلط تھی آپ نے ناجائز فائدہ اٹھایا اپنی آزادی کا۔۔رب سے دعا کیا کریں وہ آپ کے گناہ۔معاف کر دے اور آپ کو سکون ملے۔۔جزاک اللہ

Leave a Reply

Your email address will not be published.