سر میرا نام عائشہ ہے میں نے اپ کی ساری سٹوریز پڑھی ہیں میں بہت پہلے سے آپ کو فالو کر رہی ہوں ۔سب کی دکھ درد بری کہانیاں پڑھ کے مجھے اپنا دکھ تو کچھ بھی نہیں لگتا دوسروں کی تکلیف کے آگے مجھے اپنی تکلیف بے حد چھوٹی معلوم ہوتی ہے ۔پر میری کہانی جو کہ ایک گھٹیا مرد کے بارے میں ہے شاید آپ ایسا کچھ ڈوھونڈ کے دکھا سکیں ۔
جو شاید بہت سے لوگوں کی زندگی بچا لے بہت سے لوگ میری زندگی سے سیکھ سکیں۔
میری شادی شدہ ہوں اور ماشااللہ میری ایک پیاری بیٹی ہے ۔یہ میری دوسری شادی ہے پہلی شادی کسی وجہ سے نہیں چل سکی لیکن دوسری شادی میں بھی سکون کا اک لمحہ میسر نہیں آیا۔
کہنے کو میں اک بہت بڑے گھر کی لڑکی میرے والدین بہت پیسے والے ہیں اور کھبی کسی چیز کی کمی
۔دیکھنے کو نہیں ملی ساری خواہشیں وقت سے پہلے اور ضرورت سے زیادہ پوری ہوئی ہیں
میری پہلی شادی سے طلاق کے بعد میں نے کافی ٹائم اپنے ماں باپ کے گھر گزارا ہے کافی سارے رشتے بھی آئے پر نہ تو مجھے نہ ہی گھر والوں کو وہ رشتے اچھے لگے۔
لیکن پھر میرے والد کے دوست نے اپنے بیٹے کے لیئے رشتہ مانگا والد اپنے دوست کو انکار نہیں کر سکتے تھے اس لیئے ہاں کر دی

اس طرح میری دوسری شادی ابو کے دوست کے بیٹے وقاص کے ساتھ ہو گئ وقاص مجھ سے عمر میں پانچ ۔سال چھوٹا تھا
شروع شروع میں تو سب بہت اچھا رہا میں بھی خوش تھی ۔اور وقاص بھی پر پھر شادی کے کچھ عرصہ بعد وقاص نے ضد کی کہ میں اس کے کاروبار کے لیئے ابو سے پیسے مانگو۔ اور جو کہ میں نے کیا بھی اور وقاص نے اپنا کاروبار شروع کیا بلکہ اپنے بھائی کو شروع کر کے دیا وقاص خود شوبز میں کام کرتا تھا وہ ماڈلنگ اور ایکٹنگ کے پراجیٹکس کیا کرتا تھا اور اس کی بہت زیادہ لڑکیاں دوست تھی شروع شروع میں مجھے برا بھی نہیں لگتا تھا
وقاص کا مجھ سے دل بھر گیا
پھر اہستہ آہستہ وقاص کا مجھ سے دل بھر گیا کھبی کھبی مجھے لگتا تھا کہ یہ شادی صرف میرے پیسے کے لیئے ہوئی ہے وہ گھر آ کر بھی ساری ساری رات دوسری لڑکیوں سے باتیں کرتے میں ان کی ٹانگیں دباتی آنسو بہاتی رہتی اور وہ میرے سامنے دوسری لڑکیوں سے خوش گپیاں کرتے
یہ بھی پڑھیں : مردانا کمزوری ایک کمزور مرد کی کہانی
گھٹیا مرد
ان کے موبائیل میں دوسری لڑکیوں کے ساتھ گندی گندی تصویریں ہوتی دوسری لڑکیوں کے ساتھ راتیں گزارتے اور جب میں کچھ بولوں یا ان کی امی سے کہو تو وہ بھی انکا ساتھ دیتی وہ یہ کہتی ابھی جوان ہے وقت کے ساتھ ساتھ ٹھیک ہو جائے گا اگر میں زیادہ کہوں تو کہتے ہیں میرے ساتھ رہنا ہے تو یہ سب برداشت کرنا پڑے گا ورنہ طلاق لو اور دفعہ ہو جاو کھبی کھبی وہ ان لڑکیوں کو گھر لے آتے ہیں آپ سمجھ سکتے ہیں مجھ پہ کیا گزرتی ہو گی جب میرا شوہر میرے کمرے میں میرے سامنے کسی اور عورت کے ساتھ زنا کرے اور میں کچھ کہہ بھی نہ سکوں میں بہت بے بس ہوں میری اک بار پہلے طلاق ہو چکی ہے دوبارہ کیسے ہمت کروں کیسے سامنا کروں گی معاشرے کا ؟ کیا کروں کہا جاؤ کچھ سمجھ نہیں آتا رو رو کہ بھی تھک جاتی ہوں پر کوئی سننے والا نہیں ہے۔

پیاری لڑکی
ڈیئر اللہ آپ کے حال پہ رحم کھائے پر اس سے پہلے آپ بھی اپنے حال پہ رحم کھائیں جو صورت حال آپ بتا رہی ہیں اس سے یہی لگتا ہے کہ نہ تو اس کو آپ کی قدر ہے نہ ہو آپ کے رشتے کہ قدر ہے اور جو شادیاں مفاد پرستی میں ہوتی مفاد پورا ہونے کے بعد کچھ ایسا ہی ہوتا ہے۔ ورنہ جو تھوڑا سا بھی غیرت مند مرد ہو وہ گھر میں اپنی بیوی ہوتے ہوئے دوسری بیوی لانے سے بھی ڈرتا ہے اور یہ کیسا بے غیرت انسان ہے جو اپنی بیوی کے سامنے دوسری عورت کو اسی چھت کے نیچے لاتا ہے میرے خیال میں آپ کو ایسے بد کردار شخص سے فورن دوری اختیار کرنی چاہیے نہ تو آپ کی وہاں عزت ہے اور نہ ہی قدر آپ ہمت کریں اللہ نیک نیتوں کے ساتھ ہے اگر ایسا ہی چلتا رہا تو آپ دماغی طور پہ ڈپرس ہو جائیں گی پھر آپ کا اک نارمل زندگی گزارنا بہت مشکل ہو گا ۔اللہ آپ کے معاملات آسان کرے۔
best college admissions essays writing an explanatory essay writing a phd dissertation
Like!! Thank you for publishing this awesome article.
Agar hamari niyat saaf h to hamare sth kuch bhi galat nhi hota.. Allah pr bharosa rkho.. Wo tmhe aazma Raha h 👍
Aur rahi Baat dusre talaq ki to, Jis rishte me izzat aur mohabbat nhi uska rehkr nhi rehkr koi matlb nhi.. Dunia Ka sochkr koi faisla Mt Lena.. Ye dunia to Parvardigar ki bhi shukr guzar nhi, jisne itna ataa Kiya h..
Reh skti ho to us aadmi ko nazar Andaz Kr k Allah pr tawakkal kro.. Wrna phr Sahi aur galat k darmiyan faisla kro.. Allah kher kre tmhare haq me..
Aap fikar na karey agar niyat saaf ho tw qismat bh saath deti haii. Don’t you worry Allah is always with you.. Jb sb na ho tb Allah hota hai us pr yaqeen kamil rakhein.. Allah sb betiyon k naseeb acha karey Aamen!!
Thank you for sharing such stories
اللہ پاک آپ کو آپ کے صبر کا پھل ضرور دے گا۔۔انشااللہ۔۔اللہ کبھی بھی اپنے بندے کو اس کے بوجھ سے زیادہ دکھ تکلیف نہیں دیتا۔۔آپ اپنی بیٹی کی اچھی طرح سے پرورش کریں۔۔اس کے صدقے آپ کے سارے دکھ دور کر دے گا۔۔انشااللہ۔۔وہ بہت بے نیاز ہے۔۔میں آپ سے شادی کرنے کو تیار ہوں۔بغیر کسی لالچ کے۔۔اللہ کا دیا ہوا سب کچھ ہے میرے پاس۔۔میں آپ دونوں کو دل سے قبول۔کروں گا۔۔یہ ہمارے نبی پاک صلی علیہ وآلہ وسلم۔کی سنت بھی ہے۔۔اللہ آپ کو اور آپ کی بیٹی کو سلامت رکھے۔۔آپ اس انسان کو وقت دیں اگر پھر بھی نہیں ٹھیک ہوتا تو چھوڑ دینا ہی بہتر ہے۔۔جزاک اللہ
Q karte hai log aisa 😔
Allah har beti ka naseeb acha kare
Allah sbki Qismat achi kry Ameen
Allah sbki Qismat achi kry
Allah tala in k liye asaniya farmae
Bht khoob brother lkn mery khyal ma asy mardon sy agr dour raha jay to zyda acha hy ya ap k ni ho skty to kisi or k b ni ho skty mera ya socha ha
……